افغان حکومت در اندازی روکنے میں ناکام رہی، افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی ختم کریں گے، طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہر اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی پاکستان کے خلاف الزام تراشی بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے، افغانستان پاکستان پر الزامات کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغانستان اپنے ملک میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دراندازی کے ٹھوس شواہد افغان حکام کو فراہم کیے ہیں، استنبول اور دوحہ مذاکرات میں بھی افغان نمائندوں کو شواہد دیے گئے، مذاکرات کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے میں ناکام رہی، پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، حکومت اور سیکورٹی ادارے دراندازی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں سے عدم تعاون کے باعث خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں خیبر پختونخوا انتظامیہ کا تعاون حاصل ہے، افغانستان سے ہونے والی دراندازی روکنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔