وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی، انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
