اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وزیر پیٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم کی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائینریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت۔ وزیر پیٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائینریز میں تیار ہوتا ہے، اسکی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیر پیٹرولیم بذات خود ریفائینریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔
وزیراعظم کی مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئل ریفائنریز سے مذاکرات کی ہدایت
