اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 5 اگست کے لیے ہوں گی۔ گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 3، ڈیزل 4 روپے فی لیٹر تک نیچے آگیا
