اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اسماءولد امان اللہ کے میڈیا کے سامنے بیان کے بعد اسماءکے ماموں عبد الصمد، والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسماءکے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اسماءکو نہ اغوا کیا گیا اور نہ ہی اس پر تشدد کیا گیا۔ خدا بخش کی 5 سال قبل اسماءسے منگنی ہوئی تھی۔ خدا بخش نے اسماءکے کہنے پر سرکاری نوکری چھوڑ دی۔ اسماءکی والدہ بیٹیوں کے ذریعے بلیک میلنگ کرتی ہیں۔ میرا بھانجا بے قصور ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاءلانگو ہماری فریاد بھی سنیں۔ خدا بخش کی والدہ نے کہا کہ اسماءنے میرے بیٹے خدا بخش کو دھوکہ دیا۔ اسماءپیسے لیتی رہی لیکن شادی نہیں کی۔ اسماءپر پہلے سے مقدمات درج ہیں۔ اسماءکی والدہ نے پانچ شادیاں کی ہیں۔ اس کا یہی کام ہے، یہ لوگوں سے پیسے لیتی ہے، پھر بلیک میل کرتی ہے، اسماءپر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، تھانے میں موجود سی سی ٹی وی میں یہ گھوم پھر رہی ہے۔ خدا بخش کی والدہ نے کہا کہ اسماءکی ماں پانچ سال تک ہم سے پیسے لیتی رہی لیکن بیٹی کا رشتہ نہیں دیا۔ اس نے میرے بیٹے کو پاگل کردیا ہے۔
