حکمران پیٹرول کی قیمت الگ، ٹیکس الگ بڑھاتے ہیں، یہ بھتہ گیری ہے، حافظ نعیم

حافظ نعیم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مہنگائی، بیروز گاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی ختم کر کے اس کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرو، مطالبات کی منظوری تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران پیٹرول کی قیمت الگ اور ٹیکس الگ بڑھاتے ہیں، حکومت روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھارہی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر دھرنے کا مطلب وفاق اور صوبے کےخلاف دھرنا ہے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک حکومت گراﺅ تحریک میں بدل جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقہ عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔ حکومت زبردستی پیٹرول پر لیوی وصول کر رہی ہے یہ بھتہ ٹیکس ہے۔