جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتے کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں، 2 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، 50 سے زائد گھر تباہ و متاثر ہوئے۔ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔ ریسکیو حکام کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، عمارتیں تباہ، درجنوں اموات، ہزاروں افراد لاپتا
