خضدار، وڈھ اور سوراب میں این 25 شاہراہ پر احتجاج اور دھرنوں پر تین ماہ کی پابندی، دفعہ 144 نافذ

خضدار، وڈھ اور سوراب میں این 25 شاہراہ پر دفعہ 144 نافذ

سوراب (بلوچستان نیوز) حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سوراب، خضدار اور وڈھ کے اضلاع میں N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور سڑک کی بندش کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق N-25 قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنا، جلوس، سڑک کو بلاک یا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے سمیت ایسے تمام اقدامات پر پابندی عائد ہوگی جن سے شاہراہ کی آمدورفت متاثر ہو یا امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہو، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ N-25 ایک اہم بین الاضلاعی اور بین الصوبائی شاہراہ ہے، جس کی بندش سے مسافروں، مریضوں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت بلوچستان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام کو حکم نامے پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے اور شاہراہ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے یہ حکم تین ماہ کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا، تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے اسے قانون کے مطابق پہلے تبدیل، منسوخ یا توسیع دی جاسکتی ہے۔