سنجاوی میں پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی

سنجاوی پولیس چوکی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سنجاوی کے علاقے میں شاٹ کاٹ پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، تاہم پولیس چوکی میں اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ تیسری پولیس چوکی ہے اس سے پہلے اصغرہ چوکی، پھر بغاﺅ اور آبشار کاٹ پولیس چوکی جو کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا تھا، اہل علاقہ کے مطابق رات 10 سے 11 بجے کے دوران شاٹ کاٹ پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑائی گئی۔ واقعات سے مقامی لوگوں میں خوف و حراس پھیلا گیا ہے۔