کچھی اور وڈھ میں فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع کچھ میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ صوبے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔