کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی، مشرقی بائی پاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بھائی کی فائرنگ سے اس کا بھائی جاں بحق جبکہ بھتیجا اور بھانجہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خالق شہید کی حدود میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کفایت اللہ جاں بحق جبکہ دولت اور الطاف زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ، بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق
