کوئٹہ (ویب ڈیسک) بولان قومی شاہراہ این 65 پر براہم باران کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کمبڑی پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پل کے تقریباً 5 فٹ حصے کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت چند گھنٹوں کیلئے معطل ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ڈھاڈر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ انتظامیہ نے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی سہولت کیلئے پرانے پل کو متبادل راستے کے طور پر کھول کر ٹریف بحال کردی۔
بولان، این 65 شاہراہ پر پل دھماکہ خیز مواد سے تباہ، متبادل راستے سے ٹریفک بحال کردی گئی
