اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہو گی تو فائندہ عوام کو منتقل کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کے سامنے سارے حقائق رکھے، خام تیل کی قیمت بالکل جنگ سے پہلے والی سطح پر آ گئی ہے تاہم جو پیٹرول ہم درآمد کرتے ہیں اس کی قیمت آج بھی جنگ سے پہلے کی قیمت سے 15 ڈالر زائد ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم 70 سے 80 فیصد پیٹرول درآمد کرتے ہیں، پیٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آ رہا ہے، جب گنجائش بنی تو وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت 70 سے 80 روپے کم کی اور اگر عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہو گی تو فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال کے دوران اسٹریٹجک اسٹوریج اور وسائل نہ ہونے کے باوجود کام چل گیا، اسٹریٹیجک ذخائر پر ایک عالمی اسٹڈی کال کی تھی جس پر 2 فرمز کام کر رہی ہیں۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جب تک پیسے نہیں دیں گے کمپنیاں کیسے تیل و گیس تلاش کریں گی۔
پیٹرول پیچھے سے ہی مہنگا آرہا ہے، عالمی منڈی میں قیمت کم ہوگی تو فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، وزیر پیٹرولیم
