چار میچز کی ہاکی سیریز پاکستان نے جیت لی، آخری میچ میں جنوربی کوریا نے 6 گول سے شکست دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ سیریز میں کامیابی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے چار میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔ جنوبی کوریا کی جانب سے یانگ جی ہن، او سییانگ، لم ڈوین، کم ہائن کانگ اور کم یانگ بک نے گول کیے۔ پاکستان سیریز میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکی ہے اس لیے پی ایچ ایف نے آخری میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد احمد اور غلام مصطفیٰ گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان نے 4 میچز کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کی۔