پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے، بھارت

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدے پر رد عمل میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کی تینوں ممالک کے مکہ جوائنٹ دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا وہ اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔