کوئٹہ کراچی شاہراہ پر افسوس ناک واقعہ ژوب سے براستہ کراچی جانے والی گاڑی پر کھڈکوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون جاں بحق ایک شخص اور چھوٹا بچہ شدید زخمی، زخمی شخص کے مطابق شاہراہ پر کھڑے مسلح افراد نے اچانک رکنے کا اشارہ کیا، گھبراہٹ میں انہوں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی کہ اچانک ان پر دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی گاڑی میں سوار فیملی کا تعلق ژوب سے بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شاہراہ پر مسلح افراد ناکہ لگائے کھڑے تھے۔
کھڈ کوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بچے سمیت دو زخمی
