کوئٹہ، مبینہ طور پر ڈائیلاسز میں تاخیر سے مریض جاں بحق ہوگیا، لواحقین کا الزام

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے کڈنی سینٹر میں مبینہ طور پر ڈائیلاسز میں تاخیر کے باعث نوجوان مریض جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ بروقت ڈائیلاسز نہ ہونے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑتی گئی، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ اہلخانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاحال اسپتال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے اور الزامات پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے، اس لیے تاخیر کے باعث ہلاکت کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔