کوئٹہ (بلوچستان نیوز) مستونگ بازار میں محراب روڈ پر دکان میں چوری کی نئی واردات، چوری کے بعد دکان کو ندرآتش کردیا گیا۔ نامعلوم چوروں نے محراب روڈ پر حاجی نور احمد محمد شہی کی نیو کراچی آٹوز کی دکان کو چھت سے نقب لگا کر آٹوز سے قیمتی سامان، کھاتے کی کاپی، نقدی وغیرہ چوری کرنے کے بعد دکان کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد تاجر برادری نے احتجاجاً بازار بند کردیا، شہر میں چوری کے واقعے کیخلاف اور چوروں کی فوری گرفتاری کیلئے شٹرڈاﺅن ہڑتال کی جارہی ہے، تمام کاروباری مراکز دکانیں بند ہیں۔ تاجروں نے واقعے میں ملوث چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مستونگ، چوروں نے چوری کے بعد دکان کو آگ لگا دی، واقعے کیخلاف دکانداروں کا احتجاج، بازار بند کردیا
