وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد، دھرنوں کے شرکاءسے ملاقات کیے بغیر اسلام آباد روانہ، مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد، دھرنوں کے شرکاءسے ملاقات کیے بغیر اسلام آباد روانہ، مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمعرات کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے بعد دھرنے کے شرکاءسے ملاقات کیے بغیر اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے دورہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتِ حال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم وزیراعظم نے شہر میں 21 شہداءکی میتوں کے ہمراہ جاری احتجاجی دھرنوں کے شرکاءیا ان کے نمائندوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ دھرنے کے شرکاءنے وزیرِ اعظم کی واپسی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ دھرنے کے منتظمین کے مطابق وہ حکومت سے براہِ راست مذاکرات اور مطالبات پر عملی پیش رفت کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم کی واپسی کے باوجود کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دھرنے بدستور جاری ہیں۔ دھرنوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں بند ہیں اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ابھی تک سرکاری سطح پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وزیراعظم اور دھرنے کی قیادت کے درمیان ملاقات کیوں نہیں ہوسکی۔