تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایران پر تیسری بار حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فوج چوکنا اور تیار ہے۔ اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے پائلٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر ایران پر تیسری بار حملے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل ایران میں جنگ کے آغاز سے ہی شامل رہا اور 28 فروری کو اس نے امریکا کے ساتھ مل کر مشترکہ حملے کیے تھے۔
ضرورت پڑنے پر ایران پر تیسری بار حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع
