کوئٹہ (بلوچستان نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر ایمل خان مندوخیل اور ڈرگ کنٹرولر سرور کاکڑ نے مشرقی بائی پاس روڈ پر قائم قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی صحت، صفائی کے انتظامات اور بیماریوں سے بچاو¿ کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر بیوپاریوں اور شہریوں کو کانگو وائرس، جلدی امراض اور دیگر بیماریوں سے بچاو¿ کے لیے آگاہی دی گئی اور صفائی، ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس دوران ٹیم نے منڈی کے اطراف ویٹرنری میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا، جہاں ادویات کے معیار اور قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ دوران چیکنگ دو ویٹرنری اسٹورز سے سرکاری ادویات برآمد ہونے پر انہیں سیل کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔
کوئٹہ میں ویٹرنری اسٹوروں سے سرکاری ادویہ برآمد، ضلعی حکام نے سیل کردیا
