کوئٹہ (ویب ڈیسک) قلات میں اسکاﺅٹس کے فیملیز کمپلیکس پر دھماکے اور فائرنگ کے خبر سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد قلات پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ہمیں کسی قسم کی دھماکے اور فائرنگ کے حوالے سے اطلاع نہیں ہے۔ اور ہماری ٹیمیں ایس ایچ او سمیت علاقے کے گشت پر موجود ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی ایسی خبر سامنے نہیں آئی ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔
سوشل میڈیا پر قلات میں اسکاﺅٹس فیملیز کمپلیکس پر خودکش حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پولیس ذرائع
