سب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکان

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)   نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کردیا۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی مدد سے پی ٹی سی ایل سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کرے گا۔ اپریل تک جاری رہے گا۔