امریکا، وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے اہم ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ پر اتفاق

واشنگٹن:

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کے قیام، سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات میں بہتری اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا تاکہ پائیدار اقتصادی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ات چیت میں دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، برآمدات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری کے بہاؤ میں آسانی اور تجارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں فریقین نے جاری تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو