مند میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات

مند (ویب ڈیسک) مند میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات۔ مند میں سیکورٹی فورسز نے زبیدہ جلال روڈ پر دہشتگردوں کی ناکہ بندی کی کوشش بروقت اور موثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔