ماخذ: این این آئی
لورالائی (نامہ نگار، این این آئی) لورالائی بابو باغ سگھر کاریز میں ایک بچی مینزہ بی بی دختر حمیداللہ دولتزئی کاکڑ ساکن بابو باغ لورالائی جان بحق۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کاریزات اس وقت خشکی کے وجہ سے نارکارہ ہے، حکومت اس کاریزات کو ایک نالی کی شکل دیکر پختہ تعمیر کیا جائے تاکہ کل کسی اور بڑے حادثے کا سبب نہ بن جائے۔ لورالائی شہر کے دو بڑے پرائیویٹ اسکول اس کاریزات کے قریب تعمیر ہیں جو کہ مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں لورالائی سٹی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی لورالائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر کالونی کے قریب رہائش پذیر 10 سالہ بچہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے بعد ایک نوجوان کے ہاتھ لگ گیا ملزم مبینہ طور پر بچے کو درگئی کے مقام پر لے گیا جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، بعدازاں بچے کو ایک ویران مقام پر چھوڑ کر فرار ہوگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی ایس پی لورالائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی
