دکی سے 11 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا، جھل مگسی میں مغوی 5 افراد واپس گھر پہنچ گئے

دکی سے 11 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا، جھل مگسی میں مغوی 5 افراد واپس گھر پہنچ گئے

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) دکی کے علاقے سے 14 روز قبل اغواءہونے والی 11 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ جبکہ 1 مزدور کی پہلے نعش برآمد ہوئی تھی ذرائع کے مطابق 14 روز قبل کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 12 مزدوروں کو اغواءکرکے لے گئے تھے جن میں سے 1 مزدور کی چند روز قبل کوہلو کے علاقے ترین ندی سے نعش برآمد ہوئی تھی اور باقی 11 مزدور بازیاب ہوگئے ہیں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ علاوہ ازیں جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد 5 افراد کو گاڑی سمیت اغواءکرکے لے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے نورانی روڈ پر بیس کیمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد گاڑی میں سوار 5 افراد کو گاڑی سمیت اغواءکرکے لے گئے جو جھل مگسی سے گنداواہ جارہے تھے اغواءہونے والوں میں 2 افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے پانچوں افراد بازیاب گھر پہنچ گئے۔