اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کا لانگ مارچ اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، خیبر پختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔
