وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اخبارات کیلئے نئی اشتہاری پالیسی صحافت کی آزادی اور شفافیت پر کاری ضرب ہے، صدر کراچی پریس کلب

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیل نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے نئی اشتہارات پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اخبارات کیلئے جاری یکطرفہ اشتہاری پالیسی 2026 پریس کی آزادی اور شفافیت پر براہ راست کاری ضرب ہے۔ فاضل جمیلی نے کہا کہ تمام ٹینڈر نوٹسز کو BPPRA کی ویب سائٹ پر منتقل کرنے سے اخبارات کی آمدنی ختم ہوجاتی ہے جس سے خریداری کے قوانین کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے خطرات بھی پیدا ہوتے ہیں۔ صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ حکومت پنجاب اس ناکام پالیسی کو واپس لے چکا ہے، لہٰذا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اس ناکام، معاشی قتل کی اس پالیسی کو واپس لیں۔