کوئٹہ، ہزارہ ٹاﺅن میں گیس لیکیج دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ گیس لیکیج دھماکہ

ماخذ: آئی این پی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے کرانی ہزارہ ٹاﺅن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ ہزارہ ٹاﺅن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شبنم دختر عصمت اللہ عمر 10 سال، فہیم عمر 7 سال، فرزانہ عمر 16 سال، نرگس عمر 9 سال، دختران محمد ضیا اور فاطمہ زوجہ سفر خان عمر 40 سال جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے۔