پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے معروف کاروباری شخصیت حاجی سمیع اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے واشک کے قریب فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی سمیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت جاں بحق، پولیس ذرائع
