فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 79ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی

کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی  مارکیٹوں میں آج پیر کے روز قیمتیں کم ہو گئیں۔

مزید دریافت کریں

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38ڈالر کی کمی سے 4ہزار 576ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 79ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید دریافت کریں

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 257روپے کی کمی سے 4لاکھ 11ہزار 490روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 7ہزار 914روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 86روپے کی کمی سے 6ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔