زیارت میں نامعلوم افراد نے70 کے قریب پھل دار کاٹ دیے، علاقے میں تشویش پھیل گئی

زیارت درخت کاٹ دیے

ماخذ: یو این اے

زیارت( یو این اے) نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیارت کے علاقے روست کچھ میں ایک باغ میں موجود تقریبا 70 کے قریب سیب کے پھل دار درخت کاٹ دیے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ باغ مالکان اور مقامی افراد نے درختوں کی کٹائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے وقت باغ میں داخل ہوکر بڑی تعداد میں پھل دار سیب کے درخت کاٹ ڈالے اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے باعث باغ مالک کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے درخت کاٹنے میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔