خضدار، قومی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

خضدار شاہراہ حادثہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت شفیع اللہ ولد جان محمد زہری، محمد نواز ولد مراد قوم مری اور ظہور احمد ولد چاکر خان قوم مری کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں کلیم اللہ ولد غلام قادر قلندرانی اور لیاقت علی شاہ ولی شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔