ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی، پنجگور، حب ( این این آئی ) ڈیرہ بگٹی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی کے رہائشی نوجوان پلیا ولد وشو بگٹی کو مال پڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کے بعد مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ایک اور واقعے میں پنجگور ٹیچنگ اسپتال کے گائنی وارڈ کے سامنے ایک شخص قتل، پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ٹیچنگ اسپتال کے گائنی وارڈ کے سامنے فائرنگ کرکے موسی ولد استاد محمد جان سکنہ گرمکان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اسپتال میں فائرنگ کے واقعہ سے بھگڈر مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہوگئے پولیس کے مطابق سردست واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا حب چوکی ساکران روڈ بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی جیسے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عامر ولد عبدالخالق عمر 30 سالہ شخص سے ہوئی۔ دریں اثناءحب میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو حب میں بیلہ آر سی ڈی جام یوسف آباد کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص ڈاکٹر احمد دین جاموت جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر اسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
