اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے 6 اراکین پارلیمنٹ گرفتار، عادل بازئی بھی شامل، جہلم جیل منتقل

اسلام آباد پی ٹی آئی کے 6 اراکین پارلیمنٹ گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ریڈ زون سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں عادل بازئی، سینیٹر سیف اللہ نیازی، ثناءاللہ مستی خیل، میاں جمال احسن خان، داوڑ خان اور محمد غوث شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہیں، پولیس نے ایم این اے عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو تھری ایم پی او کے تحت جہلم جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ گرفتار ممبران اسمبلی میں میاں احسن جمال اور ثنا اللہ مستی خیل شامل ہیں جبکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی، غوث محمد اور داور کنڈی اور عادل بازئی بھی زیر حراست ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے زیر حراست ممبران اسمبلی کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔