ilشانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ویب ڈیسکilشانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔مزید دریافت کریںپاکستان خبریںلائیو ٹی ویpersاسلام آباد خبریںتازہ ترین خبری1122 کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، تاہم افسوسناک واقعے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی زیر نگرانی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ ٹیموں نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن انجام دیا اور ملبے تلے دبے تمام بچوں کو دریں اثنا پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ چھت گرنے کا واقعہ رات 2 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر کے مالک کی شناخت فضل داد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق بچوں میں ناظرہ بی بی عمر 14/15سال، سمیرا بی بی عمر 13/14 سال، رضوان عمر 4/5 سال، نایاب عمر 7/8 سال، حیا نور عمر 4/5 سال اور عمیرا عمر 12/13سال شامل ہیںچھت گرنے سے زخمی بچی کی شانخت مروا عمر 11 سال کے نام سے ہوئی
شانگلہ؛ مکان کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق
