اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران کیخلاف کئی ماہ سے جاری بحری ناکہ بندی کے بعد ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد زمینی راستوں اور بحیرہ کیسپین سے ایران کو ہتھیاروں اور دیگر سامان کی رسد روکنا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ٹاسک فورس کو ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مرکز امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوگا اور یہ امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ ہتھیاروں کی نقل و حرکت روکنے کے علاوہ یہ فورس عسکری ٹیکنالوجی اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی نظر رکھے گی۔
