پنجگور اور کھڈ کوچہ سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، وندر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پنجگور کھڈ کوچہ سے 2 لاشیں برآمد

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) پنجگور کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے ہنگول سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کےلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ علاوہ ازیں کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ دریں اثناءوندر کے علاقے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز وندر کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، علاقہ مکینوں نے واقعہ کے خلاف قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی، اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرکے پرامن طو رپر منتشر ہوگئے۔