دہشتگردی کو شکست اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کیلئے فوج پرعزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دہشتگردی کو شکست اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کیلئے فوج پرعزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینےاور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔