حکومت نے ایک بار پھر قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول فی لیٹر 7، ڈیزل 6 روپے مہنگا

پیٹرول قیمت

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 17 ستمبر کیلئے ہوں گی۔