جنوبی وزیرستان میں افغان سرحدی پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

جنوبی وزیرستان افغان سرحد

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق یکم نومبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔