بلوچستان اسمبلی کے رواں ماہ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

بلوچستان اسمبلی شیڈول

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے رواں ماہ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیاگیا ۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے اسمبلی کے 21ویں اجلاس کا ترمیم شدھ شیڈول جاری کردیاگیا ۔ اسمبلی کا اجلاس 10نومبر کو ہوگا جو 23نومبر تک جاری رہے گا۔ اجلاسوں کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری کاروائی نمٹائی جائےگی ۔