کوئٹہ (این این آئی) سیکورٹی فورسز نے بسیمہ کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
بسیمہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے
