پنجگور میں گھر پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

پنجگور میں گھر پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

پنجگور (بلوچستان نیوز)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شب نادرا کے ریٹائرڈ ملازم غلام سرور کے گھر میں گھس کر شدید فائرنگ کی۔حملے کے نتیجے میں غلام سرور کی اہلیہ اور دو بیٹے شدید زخمی ہوئے۔ طبی امداد کے لیے منتقل کیے جانے والے بیٹوں میں سے عدنان ولد غلام سرور کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے کراچی ریفر کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے اور ان کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔