دکی، تحصیل لونی کے علاقے میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
دکی (ویب ڈیسک) دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں سڑک پر بم دھماکہ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے نام سے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بم کچی سڑک میں نصب کیا گیا تھا، جس پر موٹر سائیکل چڑھتے ہی زور دار دھماکا ہوگیا۔
دکی، تحصیل لونی کے علاقے میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق