کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے ضلع زیارت کے علاقے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 پر پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی جامع تحقیقات کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔ کمیشن واقعے میں سیکورٹی کی خامیوں، غفلت اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے اسباب کا تعین کرے گا۔ واقعے سے متعلق معلومات یا ثبوت رکھنے والے شہری 28 اگست 2026 تک کمیشن کو اپنے بیانات ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ شہداءکے لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد کو بھی اپنا موقف اور شہادتیں پیش کرنے کی مکمل سہولت دی جائے گی۔ معلومات فراہم کرنے والے افراد حالی روڈ کوئٹہ پر واقع بلوچستان ہائیکورٹ میں رجسٹرار کمیشن (ملک شعیب سلطان) کے دفتر میں پیش ہوسکتے ہیں۔ کمیشن کے روبرو پیش ہونے والے افراد کے لئے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور اس کی نقل ہمراہ لانا لازمی قرار دیا۔



