کوئٹہ (ویب ڈیسک) قلات کے علاقے رودینجو میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی لاش برآمد، لاش کی شناخت ابراہیم ولد محمد رحیم سکنہ پشتون آباد کوئٹہ کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کیلئے لاس ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردی گئی۔ علاوہ ازیں قلات پولیس کو ریج کے علاقے میں سڑک کنارے سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شہریوں سے خاتون کی شناخت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ اگر کوئی شہری اس خاتون کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو قلات پولیس سے رابطہ کرے۔ دوسری جانب بلیدہ کے علاقے چب کے پہاڑی سلسلے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور لاش کی شناخت کے حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
قلات میں فائرنگ سے کوئٹہ کا رہائشی جاں بحق، خاتون کی پرتشدد لاش برآمد، بلیدہ سے ملی لاش کی شناخت نہ ہوسکی
