کوئٹہ، سریاب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، عالمو چوک پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی

سریاب فائرنگ

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) سریاب کے علاقے میں نا معلوم افرانے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا لواحقین نے نعش گاہی خان چوک پر رکھ کر احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب سریاب کے علاقے گاہی خان چوک پل کے قریب نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے عبدالقادر کو قتل جبکہ شاہ بخش کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول کے ورثا نے نعش سریاب روڈ پر رکھ کر گاہی خان چوک کو احتجاج کر تے ہوئے بلاک کر دیا جس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہو گئی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے احتجاج کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔ دریں اثناءعالمو چوک پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب نجی ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے یوسف، امیر محمد، شیر دل، اور امیر جان زخمی ہوگئے زخمیوں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔