بولان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکی، کئی اضلاع میں فراہمی متاثر

گیس پائپ لائن

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بولان میں گیس کی متاثرہ مین پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا۔ کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی فراہمی چوتھے روز بھی معطل اور متاثر۔ ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق آج سیکورٹی کلیئرنس ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد مرمت کا کام شروع ہوگا۔ تین روز قبل بولان کے علاقے میں 18 انچ کی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا۔ سریاب اور مشرقی بائی پاس سمیت کئی علاقوں میں گیس پریشر کم ہے۔ پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔